دو رکنی بینچ نے درخواست کو سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے حکومت کو نوٹس جاری کر دیا
کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان ہائی کورٹ نے حکومت بلوچستان کا فیصلہ، جس کے تحت انتظامیہ کو جسٹس آف پیس کا اختیار دیا گیا تھا، معطل کر دیا ہے۔اس اختیار کے تحت کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرزاوراسسٹنٹ کمشنرزکوضابطہ فوجداری کے سیکشن 22 اے اور 22 بی کے تحت عدالت کے اختیارات دیئے جانے تھے۔بلوچستان بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی راحب بلیدی ایڈووکیٹ نے اس حکومتی اقدام کو چیلنج کیا تھا، چیف جسٹس کامران ملاخیل اورجسٹس گل حسن ترین پرمشتمل ہائی کورٹ بینچ نے آئینی درخواست کی سماعت کی۔بینچ نے درخواست کو سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔