نرگس نے امریکہ سے کاسموٹولجسٹ کی ڈگری حاصل کر لی

اپنے بیوٹی سیلون کو بیوٹی انسٹیٹیوٹ بنا رہی ہوں جہاں مستحق خواتین کو ڈپلومے کروائوں گی:اداکارہ
لاہور (شوبز ڈیسک) سٹیج ،ٹی وی اور فلم کی سابقہ نامور اداکارہ نرگس نے امریکہ سے کاسموٹولجسٹ کی ڈگری حاصل کر لی ۔ اداکارہ چند سالوں سے وہ شوبز کو خیر باد کہہ کر بطور بیوٹیشن اپنا سیلون چلا رہی ہیں ،جبکہ اب انہوں نے امریکہ سے کاسموٹولجسٹ کی ڈگری حاصل کی ہے، جس کے بعد وہ اپنے بیوٹی سیلون کو بیوٹی انسٹیٹیوٹ بنا رہی ہیں، جہاں غریب نادار اور مستحق خواتین کو بیوٹیشن کے ڈپلومے کروائیں گی ۔ نرگس جو نیو یارک میں بھی اپنا بیوٹی سیلون بنا رہی ہیں وہ پاکستان کی پہلی اداکارہ ہیں جنہوں نے بطور کاسموٹولجسٹ کی ڈگری امریکہ سے حاصل کی ہے اور آئندہ ماہ اکتوبر میں وہ ماہر امریکی بیوٹیشنز کو بھی پاکستان بلا رہی ہیں جو یہاں بیوٹی ڈپلومے کروائیں گی ۔نرگس کے کاسموٹولجسٹ بننے پر لالی ووڈ کی نامور اداکارہ ریما خان نے بھی انہیں مبارکباد دی ہے۔ نرگس نے کہا کہ وہ اب شوبز میں واپس نہیں آئیں گی بلکہ اپنے انسٹی ٹیوٹ سے نادار غریب خواتین کو ٹرینڈ کریں گی۔