ایران کے معاملے پر درست فیصلہ کیا، ہم یہ جنگ پہلے ہی جیت چکے ہیں: ٹرمپ

 امریکی فوج کے پاس ہتھیاروںکی لامحدود مقدار موجود  ہے ، ان میں کمی کے  بارے میڈیا  رپورٹس   غداری  ہے :امریکی صدر کا انٹرویو
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی   صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے ایران پر حملے کا درست فیصلہ کیا، امریکا ایران جنگ پہلے ہی جیت چکا ہے۔ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں یوکرین کی جنگ کا خاتمہ چاہتا ہوں، اے آئی انسانیت کیخلاف ہوگئی تو ہمارے پاس اسے روکنے کے لئے  کچھ نہ کچھ ہوگا ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ان متعدد خبروں اور آزادانہ تجزیوں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعوی کیا گیا تھا کہ امریکی فوج کے پاس ہتھیاروں کے ذخائر کم ہو رہے ہیں، صدر ٹرمپ نے ایسی رپورٹس کو غداری قرار دیا ہے۔  اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے اس بات کو دہرایا کہ یہ خبریں سو فیصد غلط ہیں