لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور میں محکموں کے درمیان باہمی تعاون کی ایک اور مثال قائم ہو گئی ہے۔محکمہ صحت اور پی ایچ اے لاہور نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے۔ معاہدے کے تحت مالیوں کو مفت علاج اور ہسپتالوں میں ہارٹیکلچر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ وزیر ہا ئوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین سے وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے ملاقات کی، ڈی جی پی ایچ اے لاہور راجہ منصور احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔معاہدے کے مطابق محکمہ صحت کے کلینک آن وہیلز پی ایچ اے کے پارکس میں مالیوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کریں گے۔ دوسری جانب پی ایچ اے محکمہ صحت کے ہسپتالوں میں مفت ہارٹیکلچر سہولیات مہیا کرے گا۔وزیر ہا ئوسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں کے درمیان سہولیات کی فراہمی کے کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے۔وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کے مطابق کلینک آن وہیلز کامیابی سے لوگوں کو ان کی دہلیز پر علاج کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔