پنجاب یونیورسٹی کے ڈین حماد لکھوی ودیگرپروفیسروں کیخلاف شکایات موصول ، سخت کارروائی کا فیصلہ
لاہور( کرائم رپورٹر)سرکاری افسران و ملازمین کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رکن یا عہدیدار ہونے پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ ہائر ایجوکیشن کا متعلقہ افسران و ملازمین کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ متعلقہ افسران و ملازمین کیخلاف ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو شکایات موصول ہوئیں۔ ایچ ای ڈی کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سروس رولز کے مطابق کوئی سرکاری ملازم دوران ملازمت کسی سیاسی ومذہبی جماعت کا عہدیدار یا رکن نہیں بن سکتا۔ صوبائی وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم کو پورٹل پر بھی شکایات موصول ہوئیں، شکایات گورنمنٹ گلبرگ کالج کے لیکچرار ڈاکٹر مطیع اللہ باجوہ کیخلاف موصول ہوئی ،پنجاب یونیورسٹی کے ڈین و پروفیسر ڈاکٹر حماد لکھوی کیخلاف شکایت موصول ہوئی تھی۔ لیکچرار عبدالرحمن شارق، ڈاکٹر ابراہیم سلفی گورنمنٹ شالیمارکالج لاہور، پروفیسر عبدالستار حامد، پروفیسر حامد عبدالرحمن سمیت دیگر کیخلاف شکایات موصول ہوئیں،متعلقہ اساتذہ نے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں میں اہم تنظیمی عہدے حاصل کر رکھے ہیں،شکایات میں متعلقہ اساتذہ کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔