پاکستان عطیات دینے والے ممالک میں نمایاں، وزیرِ اعظم شہباز شریف

پاکستان عطیات دینے والے ممالک میں نمایاں، وزیرِ اعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی وجہ سے پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جو سب سے زیادہ عطیات دیتے ہیں۔

عطیات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ دن اس بات کی یاد دہانی ہے کہ معاشرتی فلاح و بہبود میں امداد اور عطیات کی کتنی اہمیت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام بلا رنگ و نسل اور بلاتعصب دوسروں کی مدد کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں، یہی خدمتِ خلق کا جذبہ پاکستان کی سماجی و ثقافتی اقدار کا اصل اثاثہ ہے۔وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کے رضاکاروں نے ہر دور میں اپنی مثال قائم کی ہے، چاہے وہ قدرتی آفات ہوں، جنگی حالات یا کوئی ہنگامی صورتحال، پاکستانی ہمیشہ اہلِ وطن کی خدمت کے لیے صفِ اول میں کھڑے رہے ہیں۔