بیجنگ(آئی این پی )بیجنگ میں شمالی کوریا کے سربراہ اور روسی صدر کے درمیان 2 گھنٹے سے زائد ملاقات کے بعد کِم جونگ کے سیکیورٹی عملے کی صفائی کرتے ایک ویڈیو وائرل ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں۔عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق روسی صدر کے ساتھ مذاکرات کے دوران کم جونگ جس کرسی پر بیٹھے تھے، ملاقات کے اختتام کے بعد کِم کی کرسی اور ٹیبل کی سیکیورٹی عملے نے مکمل صفائی کی یہاں تک کہ ان کی ٹیبل پر رکھا ہوا گلاس جس میں شمالی کوریا کے سربراہ نے پانی پیا تھا وہ تک اٹھا لیا گیا۔کریملن کے رپورٹر الیگزینڈر یونسشیف کے دعوے کے مطابق کم جونگ کے دو معاونین کو میٹنگ روم میں رکھی ہر اس چیز کو صاف کرتے ہوئے دکھایا گیا جس کو شمالی کوریا کے سپریم لیڈر نے ہاتھ لگایا تھا۔کریملن رپورٹر الیگزینڈر نے دعوی کیا کہ مذاکرات ختم ہونے کے بعد شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ موجود سیکیوٹی عملے نے کم کی موجودگی کے تمام نشانات کو احتیاط سے مٹا دیا