پیوٹن کیلئے کوئی پیغام نہیں، اب نتائج سامنے آئیں گے،صدر ٹرمپ

واشنگٹن (آئی این پی )امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو یوکرین کے معاملے پر ایک مبہم مگر سخت پیغام دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ماسکو نے ایسے اقدامات کیے جو انہیں پسند نہ آئے، تو اس کے نتائج سامنے آئیں گے جبکہ انہوں نے  مودی سرکار کو خبردار  کیا ہیکہ بھارت پر  پابندیوں کا دوسرا اور تیسرا مرحلہ ابھی باقی ہے۔وائٹ ہائو س میں صحافیوں سے  گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں پیوٹن سے بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، لیکن روسی صدر کو ان کی حکومت کے موقف کا پہلے ہی علم ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ میرے پاس صدر پیوٹن کے لیے کوئی پیغام نہیں ہے، وہ جانتے ہیں کہ میرا موقف کیا ہے، اور وہ کوئی نہ کوئی فیصلہ کریں گے، جو بھی ان کا فیصلہ ہوگا، ہم یا تو خوش ہوں گے یا ناخوش، اور اگر ہم ناخوش ہوئے، تو