بیلاروس کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا: صدر آج آئیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر بیلاروس کے دورہ کے موقع پر بیلاروس کے وزیر خارجہ کی قیادت میں 68 رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔ دورے کے دوران دونوں ممالک میں اہم معاہدے کیے جائیں گے۔صدر بیلاروس الیگزینڈر لوکاشینکو کے دورہ پاکستان سے قبل بیلاروس کے وزیر خارجہ میکسم ریزینکوف کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وزارتی وفد اتوار کی شام اسلام آباد پہنچا۔بیلاروس کے صدر لوکا شینکوآج پیر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ ابتدائی وفد میں بیلاروس کے 8 وزرا اور 43 بزنس مین پہنچے ہیں۔وفد کا استقبال اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزیر داخلہ محسن نقوی، ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ برائے یورپ سفیر شفق علی خان اور پاکستان کے سفیر برائے بیلاروس سجاد حیدر خان نے کیا۔ بیلاروس کے صدر وزیراعظم شہباز شریف اور ارمی چیف سے ملاقات بھی کریں گے۔