ایران نے افزودہ یورینیم کے ذخائر بڑھا لیے تھے، آئی اے ای اے

ویانا (آئی این پی )اقوامِ متحدہ کے جوہری نگران ادارے (آئی اے ای اے) نے کہا ہے کہایران نے اسرائیل کے 13 جون کو شروع ہونے والے فوجی حملوں سے پہلے ویپن گریڈ کے قریب افزودہ یورینیم کے ذخائر میں اضافہ کیا تھا۔ عرب ٹی میڈیارپورٹ  مطابق  یہ بات آئی اے ای کی ایک خفیہ رپورٹ  میں کہی گئی ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 13 جون تک ایران کے پاس 60 فیصد تک افزودہ یورینیم کی مقدار 440.9 کلوگرام(  972 پائونڈ ) تھی، جو مئی میں جاری پچھلی رپورٹ کے مقابلے میں 32.3 کلوگرام ( 71.2 پائونڈ)  زیادہ ہے۔ یہ اعداد و شمار ایران کی جانب سے فراہم کردہ معلومات، 17 مئی سے 12 جون تک آئی اے ای اے کی تصدیقی سرگرمیوں اور متعلقہ تنصیبات کے سابقہ آپریشنز کی بنیاد پر مرتب  کئے گئے