پولیس نے پتنگیں فروخت کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا

پولیس نے پتنگیں فروخت کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا

گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگیں فروخت کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 پولیس کے مطابق، ملزمان کے قبضے سے ہزاروں کی تعداد میں پتنگیں برآمد کی گئیں۔ ملزمان مختلف علاقوں میں آن لائن پتنگیں فروخت کرنے میں ملوث تھے۔پولیس نے بتایا کہ پتنگ بازی میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں اور ملزمان کو پتنگ بازی ایکٹ کے تحت 7 سے 10 سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔ پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ پتنگ بازی اور اس سے جڑے جرائم کی روک تھام میں پولیس کی مدد کریں۔