لاہور پولیس نے 222 ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی زہریلی شراب ضبط کرلی

لاہور پولیس نے 222 ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی زہریلی شراب ضبط کرلی

لاہور پولیس نے کچی اور زہریلی شراب کے کاروبار کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 222 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور لاکھوں روپے مالیت کی ہزاروں لیٹر شراب ضبط کی۔

 ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے اس گھناؤنے جرم کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کا حکم دیا، جس کے بعد مشتبہ علاقوں میں چھاپے مار کر بھٹیاں تباہ کی گئیں۔اب تک 66 ہزار 505 لیٹر شراب برآمد کی جا چکی ہے، جبکہ 3 ہزار 864 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور 3 ہزار 966 افراد کو جیل بھیجا گیا ہے۔ فیصل کامران نے بتایا کہ کرسمس اور سال نو کے دوران غیر قانونی شراب کی ترسیل میں اضافہ ہوتا ہے، اس لیے اضافی ناکے اور چیک پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ پولیس ٹیکنالوجی کی مدد سے شراب کی ترسیل میں ملوث گروپوں کی نگرانی بھی کر رہی ہے اور شہریوں سے مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع دینے کی درخواست کی گئی ہے۔