سولرپینلز کی قیمتوں میں اضافہ

5کلوواٹ کاسولرسسٹم ساڑھے 7اور15کلوواٹ والا ساڑھے 14لاکھ کا ہوگیا
 اضافہ آن گرڈ سسٹم پرہوا،ہائبرڈ سسٹم کیلئے بیٹریوں کی اضافی قیمت اداکرناپڑیگی
لاہور(خصوصی رپورٹ)سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیاگیا ،5 سے15 کلوواٹ کے سولر سسٹم ایک سے 2 لاکھ روپے مہنگے ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سسٹم پر قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ،عوام کو ہائبرڈ سسٹم کے لئے بیٹریوں کی اضافی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ مارکیٹ کمپنیوں کے مطابق 5 کلو واٹ کا سولر سسٹم ایک لاکھ روپے اضافے سے 7 لاکھ 50 ہزار روپے ، 7 کلوواٹ کا سسٹم ڈیڑھ لاکھ روپے اضافے کے ساتھ ساڑھے 8 لاکھ روپے ،10 کلوواٹ سسٹم کی قیمت میں 2 لاکھ روپے اضافہ ہوا جس سے قیمت 11 لاکھ 50 ہزار روپے ہو گئی۔ 12 کلوواٹ کا سسٹم ڈیڑھ لاکھ روپے اضافے سے 12 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ 15 کلو واٹ سسٹم کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے اضافے سے 14 لاکھ روپے کا ہوگیا۔