، آلو 50 کے بجائے 80 روپے کلو تک فروخت پیاز 20، لہسن دیسی نیا140 روپے مہنگا بکتا رہا
لاہور(خصوصی رپورٹ)قیمتیں کنٹرول کرنے کے ذمہ دار افسروں نے تعطیل کے روز خریداروں کو دکانداروں کے رحم و کرم پر چھوڑدیا، سرکاری نرخنامہ مذاق بن گیا ،اوپن مارکیٹوں خصوصاً گلی محلے میں بنائی گئی دکانوں پر سبزیاں اور پھل من مانے نرخوں پر فروخت کئے گئے۔ سرکاری نرخنامے میں آلو کچا چھلکا درجہ اول کی قیمت50روپے مقرر کی گئی تاہم مختلف مقامات پر دکاندار 80روپے کلو تک فروخت کرتے رہے۔ آلو درجہ دوم40کے بجائے60، پیاز درجہ اول40کے بجائے60، درجہ دوم35کے بجائے50، ٹماٹر درجہ اول40کے بجائے70، درجہ دوم35کے بجائے50، لہسن دیسی نیا160کے بجائے 300،لہسن ہرنائی230کے بجائے 360،لہسن چائنہ345کے بجائے 600،ادرک تھائی لینڈ420کے بجائے 640،ادرک چائنہ420کے بجائے 600، بھنڈی180کے بجائے 260، کریلا70کے بجائے 100،سبز مرچ120کے بجائے 180، لیموں چائنہ250کے بجائے 450 جبکہ گھیا توری110کے بجائے 150روپے کلو تک فروخت کی گئی۔پھلوں میں سیب ایرانی درجہ اول330کے بجائے 550، درجہ دوم260کے بجائے 400،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول360کے بجائے 650 روپے کلو، کیلا درجہ اول درجن240کے بجائے 400، درجہ دوم درجن190کے بجائے سے300روپے تک فروخت کیا گیا۔ خربوزہ سفید48کے بجائے60،خربوزہ درجہ اول80کے بجائے 140، فالسہ370کے بجائے 460،تربوز40کیبجائے60 روپے کلو تک بیچا گیا۔