آئندہ حکومت بجلی کی خریدار نہیں ہوگی :وفاقی وزیر توانائی

اسلام آبا د(آن لائن ) وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے  ویڈیو پیغام میں کہا ہے  وزیر اعظم نے پاور ڈویژن کی منسٹری کی طرف سے نئی منصوبہ بندی منظور کی،اس منصوبہ بندی کی وجہ سے ہم نے 4743 ارب کی اگلے 10 سال کے اندر بچت کی، 10 سال کے اندر ہم 14 ہزار میگا واٹ سے زیادہ بجلی خریدنے جا رہے تھے،ہم سات ہزار میگا واٹ مہنگی بجلی خریدنے جا رہے تھے،ان 7 ہزار مہنگی بجلی کے پلانٹس کو ہم نے فارغ کیا،  ہم نے دو اور اصولی فیصلے کیے، آئندہ حکومت بجلی کی خریدار نہیں ہوگی،کمپیٹیٹو مارکیٹس کے ذریعے یہ بجلی خرید و فروخت کی جائے گی،انہوں نے مزید کہا کہ 1ہم لوگ سنگل بائر ماڈل میں سے نکل رہے ہیں،کوئی کاسٹ پلس ٹیرف نہیں ہوگا،بولی کی بنیاد پر اب تمام بجلی خریدی جائے گی ،