لاہور (خصوصی رپورٹ)چیئرمین رفاعی کمیٹی محمد انور اور یاور شبیر نے کہا غزالی پارک وحدت کالونی کے سینکڑوں گھروں میں مسلسل 15 روز سے گیس نہیں آرہی ، اس سلسلے میں سوئی گیس حکام کو کئی مرتبہ آگاہ بھی کیا گیا تاہم گیس بحال نہیں ہو سکی ،سینکڑوں گھروں کے چولہے بند ہونے کی بنا پر غریب لوگ ہوٹلوں سے کھانا منگوانے پر مجبور ہیں۔ مکینوں نیحکام سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے ۔ انہوں نے کہا اگر 24 گھنٹے میں گیس بحال نہ ہوئی تو متاثرہ افراد احتجاج کرنے پر مجبور ہو نگے۔