بچے کو استعمال کرکے ہنی ٹریپ کیا جاتا تھے،کوٹ لکھپت پولیس نے خاتون سمیت 3 ملزموں سے ہتھیائی گئی رقم برآمد کرلی
لاہور( این این آئی)بچے کو استعمال کرکے لوگوں کو ہنی ٹریپ کرنے والی خاتون کو گینگ سمیت کوٹ لکھپت پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے خاتون سمیت 3 ملزموں کو گرفتارکر کے ہتھیائی گئی رقم 2 لاکھ روپے برآمد کرلئے، گرفتار ملزموں میں گینگ کی سرغنہ خاتون ثمر ندیم، اس کا بیٹا عظیم اور ساتھی خالد شامل ہیں۔ملزمہ اپنے بچوں کا استعمال کرکے ہنی ٹریپ کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کر کے رقم ہتھیانے میں ملوث تھی۔ ملزمہ نے پیزا ڈلیوری بوائے کو گھر بلایا اور بچے کے ذریعے اس کی نازیبا ویڈیو بنالیں، اسے بلیک میل کر کے 50 لاکھ روپے رقم کا مطالبہ کرتی رہی۔ملزمہ متاثرہ لوگوں کی ویڈیو بنانے کے بعد نقدی، موبائل فونز و دیگر قیمتی سامان ہتھیا لیتی تھی۔ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر ایاز حسین کا کہنا تھا ملزمہ نے دوران تفتیش اس نوعیت کی متعدد وارداتوں کاانکشاف کیا ۔