لاہور(کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں سے مسلسل غیر حاضر 20 اساتذہ کو نوکری سے فارغ کردیا،اساتذہ کیخلاف پیدا ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ان کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔برطرف ہونے والے اساتذہ میں مصباح مصطفی ، عین الصبا ، حافظہ گل نشین ، فریحہ بشارت، آئمہ شاہد ، فرحین آفاق، انیلہ قمر ، ثنا گلزار ، ردا زنیب ، سائرہ یونس ،حمیرا تاج، صائمہ ، حمیرا تبسم ، ہما ادریس ، نورین رفیع ، مریم جاوید ، زوبیہ خادم ، فروہ رشید ، ثنا غفور شامل ہیں۔