بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد (آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی ضمانت کی درخواست کی سماعت آج پیر 5 مئی کو کرے گی عدالت پہلے ہی ضمانت میں توسیع کر چکی ہے۔ بشریٰ بی بی کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔