شہر کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی نے حدیں پار کر دی ہیں، خاص طور پر برائلر گوشت کی قیمتوں میں حالیہ دنوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
دو روز کے دوران برائلر گوشت کی قیمت میں 27 روپے فی کلو اضافہ
سرکاری نرخ: 495 روپے فی کلو
صافی گوشت: 600 روپے فی کلو تک فروخت
رمضان بازار میں برائلر گوشت کی قیمت: 480 روپے فی کلو
اس صورتحال سے عام صارفین کی خریداری میں مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ مریم نوازسے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔