دھمکی کے بعد آسٹریلیا کی مساجد میں سکیورٹی ہائی الرٹ

سڈنی(آئی این پی)آسٹڑیلیا کے شہر سڈنی کے مغربی علاقے میں واقع ایک مسجد کو موصول ہونے والی سنگین دھمکی کے بعد پولیس نے بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ایڈمونسن پارک میں موجود آسٹریلین اسلامک ہائوس مسجد البیت الاسلامی نے منگل کی شب ایک بیان میں بتایا کہ انہیں انسٹاگرام پر ایک دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا، جس میں لکھا تھا، Im about to christ church 2.0 this joint۔یہ دھمکی 2019 میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں پیش آنے والے اندوہناک واقعے کی طرف اشارہ کرتی ہے، جب آسٹریلوی دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ نے ایک مسجد پر حملہ کر کے 51 نمازیوں کو شہید کر دیا تھا۔آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے اس نفرت انگیز دھمکی کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے حکام کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ مجرموں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔