دہشتگردوں نے باردو بھری2 گاڑیاں بنوں کینٹ سے ٹکرادیں‘جوابی کارروائی‘6ہلاک

افطار کے وقت حملہ کیا گیا‘بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی ‘ناکامی پر گھبراہٹ میں بارود بھری گاڑیاں دیوار سے ٹکرادیں
دھماکے سے قریبی مسجد اور گھر کو نقصان پہنچا‘فورسز  کے اہلکاروں نے مختلف انٹری پوائنٹ پر موجود دہشت گردوں کو ٹھکانہ لگا دیا
بنوں(مانیٹرنگ ڈیسک) سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے افطار کے وقت بنوں کینٹ پر کیا گیا حملہ ناکام بنا دیا گیا‘دہشت گردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی‘ناکامی پر بارود سے بھری2گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں‘دھماکے سے قریبی مسجد اور گھر کو نقصان پہنچا‘سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کر کے 6دہشت گردوں کو ہلاک کردیا