میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں کی سماعت 18جون تک ملتوی
راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کے خلاف 7 مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں کی سماعت کسی کاروائی کے بغیر 18 جون تک ملتوی کردی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر سابق چیئرمین کے وکیل فیصل ملک اور سینئر پراسیکیوٹر ظہیر شاہ عدالت میں موجود تھے تاہم مقدمات کا ریکارڈ پیش نہ کیا جاسکا عدالت نے ریکارڈ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کردی