لاہور میں 21 ، راولپنڈی میں 19 اور شیخوپورہ میں 7 مقدمات درج
لاہور ،اسلام آباد( کرائم رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف پنجاب پولیس نے 54 مقدمات درج کررکھے ہیں اس حوالے سے پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی پر صوبے بھر میں درج مقدمات کی تفصیل لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروادی۔سرکاری رپورٹ کے مطابق عمران خان پر لاہور میں 21 مقدمات، راولپنڈی ڈویڑن میں 19 اور شیخوپورہ میں 7 مقدمات درج ہیں۔رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی پر فیصل آباد میں اور گوجرانوالہ میں بھی ایک مقدمہ درج ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث بغیرر کارروائی ملتوی کردی۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر عدالت پیش نہ ہوسکے جبکہ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان،عظمیٰ خان اور نورین نیازی کے علاوہ دیگر بھی کمرہ عدالت موجود تھے،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت20 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی لیڈرشپ سے ملاقات سے متعلق عدالتی حکم پر عملدر آمد نہ ہونے پر سپرنٹنڈ ٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت سے جاری حکم میں عدالت کاکہناہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ان کی فراہم کردہ لسٹ کے مطابق منگل کی ملاقات کرائی جائے،فیملی کی ملاقات اس ہفتے منگل کی بجائے جمعرات کو کرائی جائے،بانی پی ٹی آئی اپنے سے منگل جمعرات ملاقات کرنے والوں کے نام خود دیں گے،بانی پی ٹی آئی سے لسٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل لیں گے،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل لسٹ ایڈووکیٹ جنرل اور پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل کو واٹس ایپ کیا کریں گے،سپرنٹنڈ نٹ اڈیالہ جیل نے انڈرٹینگ دی کہ وہ منگل کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائیں گے۔