آئی جی نے5پولیس افسروں کے تبادلے کر دیے

ملتان، راولپنڈی اور فیصل آباد میں نئی تعیناتیاں، نوٹیفکیشن جاری
لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب عبدالکریم کی جانب سے 5 پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خدیجہ عمر کو ایڈیشنل ایس پی کینٹ ڈویڑن ملتان تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ کائنات اظہر کو ایڈیشنل ایس پی کینٹ ڈویڑن ملتان کے عہدے سے تبدیل کرکے آئی جی آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح بیدار بخت کو ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویڑن ملتان تعینات کیا گیا ہے، جبکہ شعیب عقیل کو آر آئی بی راولپنڈی ریجن میں تعیناتی دی گئی ہے۔ مزید برآں اصغر ملک کو بٹالین کمانڈر پی سی فیصل آباد مقرر کر دیا گیا ہے۔ تبادلے اور تعیناتیوں کے احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔