آصف رشید ڈی ایس پی وی آئی پی سکیورٹی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری تعینات
لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب نے 13پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کر دئیے ہیں۔ آصف رشید ملک کو ڈی ایس پی وی آئی پی سکیورٹی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری، شاہد تنویر کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹائون لاہور اور سعد سعود صفدر کو ڈی ایس پی-1 بٹالین-4 پی سی فیصل آباد تعینات کردیا گیا ہے،سید علی اجود کو ڈی ایس پی انٹرنل اکاونٹبلٹی برانچ ساہیوال ریجن، ظفر اقبال کو ڈی ایس پی انٹرنل اکاونٹبلٹی برانچ ملتان ریجن اور شاہد سلطان کو ڈی ایس پی رائٹ مینجمنٹ پولیس سرگودھا تعینات کیا گیا ہے،محمد اقبال نجم کو شیخوپورہ ون ڈی ایس پی لیگل، ناصر محمود کو ڈی ایس پی آپریشنز ڈی آئی سی 3 وزیر آباد، ثناء اللہ کو ایس ڈی پی او روجھان راجن پور اور محمد مجاہد اقبال کو ایس ڈی پی او صدر راجن پور تعینات کردیا گیا، عبدالکریم کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ڈی جی خان، سید احمد رضا جعفری کو ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول گجرات جبکہ اطہر علی کو ایس ڈی پی او صدر نارووال تعینات کیا گیا ہے۔