بھارت میں اقلیتوں، بالخصوص مسلمانوں کے خلاف کارروائیوں پر تنقید میں اضافہ

بھارت میں اقلیتوں، بالخصوص مسلمانوں کے خلاف کارروائیوں پر تنقید میں اضافہ

بھارت میں مذہبی مقامات اور اقلیتی برادریوں سے متعلق کارروائیوں اور واقعات پر بحث تیز ہو گئی ہے۔

بعض رپورٹس اور مقامی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے علاقے غازی آباد میں سرکاری زمین کے مبینہ استعمال کے الزام پر ایک مدرسہ منہدم کیا گیا جبکہ دو دیگر مدرسے بند کر دیے گئے۔ مدرسہ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ادارہ 2000 سے رجسٹرڈ ہے اور تمام قانونی دستاویزات موجود ہیں۔اسی طرح بعض مقامی رہنماؤں اور تنظیموں کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف سخت بیانات بھی سامنے آئے ہیں، جن پر بھارت میں سیاسی و سماجی حلقوں میں تنقید اور تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب بعض مقامات پر مذہبی سرگرمیوں اور عوامی ردعمل کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں، جنہیں مبصرین بھارت میں مذہبی ہم آہنگی اور ریاستی پالیسیوں پر جاری بحث کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔بھارتی حکومت کی جانب سے ان تمام الزامات اور واقعات پر مؤقف مختلف مواقع پر یہ رہا ہے کہ کارروائیاں قانونی تقاضوں اور انتظامی ضوابط کے مطابق کی جاتی ہیں، اور کسی مخصوص مذہب کو نشانہ بنانے کی تردید کی جاتی ہے۔