شہباز شریف کی اپوزیشن لیڈر کو ملنے کی دعوت

وزیراعظم کا عمرایو ب کو چیف الیکشن کمشنر اوردوارکان کی تقرری پرمشاورت کے لیے خط 
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نے خط کے ذریعے عمر ایوب کو چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان کی تقرری پر مشاورت کے لیے ملنے کی دعوت دی ہے۔شہباز شریف نے خط کے ذریعے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان کی مدت 26 جنوری کو ختم ہوچکی ہے، مگر انہوں نے آرٹیکل 215 کے تحت کام جاری رکھا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیکل 218 کے تحت چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کی تجاویز پارلیمانی کمیٹی کو ارسال ہونی ہیں۔اس معاملے پر عمر ایوب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر مشاورت کے لیے 16 مئی کو خط بھیجا تھا۔اْن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان کے تقرر پر مشاورت کے لیے تیار ہے۔