ڈیفنس ،کاہنہ ،فیصل ٹائون میںلاکھوں کی ڈکیتیاں

فیکٹری ایریا،فیصل ٹائون اور ستوکتلہ سے گاڑیاں، شادمان، نولکھا اور مغل پورہ سے موٹرسائیکلیں چوری 
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈیفنس میں عادل سے1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون،کاہنہ میں اشفاق سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون،گوالمنڈی میں دلاور سے 1لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون،فیصل ٹائون میں ڈاکوؤں نے ارشد سے 4 لاکھ نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین لیا۔ فیصل ٹائون میں اکرم سے 1 لاکھ نقدی  اور موبائل فون چھین لیا۔مسلم ٹائون میں آصف سے1لاکھ روپے اور موبائل فون،لوئرمال میں نثار سے 60ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔فیکٹری ایریا،فیصل ٹائون اور ستوکتلہ سے گاڑیاں جبکہ شادمان، نولکھا اور مغل پورہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔