طبی عملے کی حاضری اور مریضوں کو سہولیات قابل ستائش پائی گئیں
لاہور ( کرائم رپورٹر ) اسسٹنٹ کمشنر نشتر ٹائون سلیم عاصی نے کاہنہ ہسپتال کا غیر اعلانیہ دورہ کیا، جہاں انہوں نے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات، عملے کی کارکردگی، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے آئوٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (او پی ڈی) کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں اور تیمارداروں سے براہ راست بات چیت کی اور ان سے علاج معالجے کے حوالے سے تاثرات سنے۔ہسپتال میں مجموعی طور پر صفائی کی صورتحال، طبی عملے کی حاضری اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات قابل ستائش پائی گئیں۔