پاک آرمی کے جوانوں کا بیرون ملک شاندار کارنامہ

پاک آرمی کے جوانوں کا بیرون ملک شاندار کارنامہ

ویب ڈیسک: ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ 2025 میں پاکستان نے تاریخ ساز کامیابی حاصل کر لی۔

تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں 26 سے 31 مئی 2025 کو ہونے والی ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔پاکستان کی جانب سے 6 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں سے 5 کھلاڑی پاکستان آرمی کے تھے۔ چیمپئن شپ میں کل 11 ممالک نے حصہ لیا جن میں تھائی لینڈ، عراق، ملیشیا، سری لنکا، بھارت، جنوبی کوریا، ایران، متحدہ عرب امارات، کویت، سعودی عرب اور پاکستان شامل تھے۔پاکستانی ٹیم نے اپنی بہترین کارکردگی کے نتیجے میں 10 گولڈ، 3 سلور اور 1 براؤنز میڈل حاصل کیے، جو کہ اس کھیل میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار حاصل ہونے والی سب سے بڑی کامیابی ہے۔خاص طور پر پاکستان آرمی کے کھلاڑیوں نے 9 گولڈ، 2 سلور اور 1 براؤنز میڈل جیت کر وطن کا نام روشن کیا۔یہ کامیابی پاکستانی روئنگ ٹیم کے لیے اعزاز کا باعث ہے اور ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے مثبت پیغام ہے۔