ریسکیو فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ریسکیو کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو گندی بمبی نزد میاں منشی ہاسپٹل کپڑے کے گودام میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی فائر فائٹنگ ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو فائر فائٹرز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور کپڑے کے گودام کو بڑے نقصان سے بچا لیا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران گودام سے ایک شخص بے ہوش حالت میں پایا گیا ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جس کے بعد اسے مزید علاج کے لیے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیاریسکیو حکام کے مطابق فائر فائٹنگ اور ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔