بیجنگ(آئی این پی ) چین کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ ایغور خود مختار خطے میں دنیا کی طویل ترین ایکسپریس وے سرنگ ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق چین نے 26 دسمبر 2025 کو اپنے شاندار انفراسٹرکچر منصوبوں میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے دنیا کی طویل ترین ایکسپریس وے سرنگ تیان شان شینگ لی ٹنل عوام کیلئے کھول دی ۔22.13 کلومیٹر طویل اس سرنگ کی بدولت شمالی اور جنوبی سنکیانگ کے درمیان سفر کا وقت کئی گھنٹوں سے کم ہو کر صرف 20 منٹ رہ گیا ہے۔تیان شان پہاڑی سلسلہ وسطی سنکیانگ میں تقریبا 2,500 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے، جو خطے کو شمالی اور جنوبی حصوں میں تقسیم کرتا ہے