ڈپٹی کمشنر لاہور نے واضح کیا ہے کہ پتنگوں کے نرخ انتظامیہ مقرر نہیں کرے گی کیونکہ یہ بنیادی ضرورت نہیں ہے، تاہم نرخ قابو میں رکھنے کے لیے دیگر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
دیگر شہروں سے پتنگیں منگوانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔پنجاب کے چار اضلاع میں پتنگیں بنانے کی اجازت بھی دی گئی ہے، جس سے سامان وافر مقدار میں دستیاب ہو گیا ہے اور نرخ کم ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔بسنت کے موقع پر لبرٹی میں میوزیکل کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں شہریوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔کیپٹن (ر) علی اعجاز نے اعلان کیا کہ سیفٹی راڈز کے بغیر موٹرسائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ جشن محفوظ ماحول میں منایا جا سکے۔