پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائی، 15 1 تارکین وطن گرفتار

گرفتار تمام افراد بغیر قانونی دستاویزات اور راہداری کے غیر قانونی طریقے سے سفر کر رہے تھے
کراچی (آئی این پی)پاکستان کوسٹ گارڈزنے اہم کارروائی کرتے ہوئے 151غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کرتے ہوئے گزشتہ 2ماہ کے دوران بلوچستان کے بارڈر سے 151غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتارکیا۔اس میں کہا گیا کہ  یہ تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہ داری کے غیر قانونی طریقے سے سفر کر رہے تھے،