غزہ پر کسی تیسری طاقت کا کنٹرول نہیں ہونا چاہیے، فرانس

غزہ پر کسی تیسری طاقت کا کنٹرول نہیں ہونا چاہیے، فرانس

فرانس نے امریکی صدر کے غزہ پر قبضہ کرنے کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

 فرانسیسی وزارت خارجہ نے کہا کہ غزہ پر کسی تیسرے فریق کا کنٹرول نہیں ہونا چاہیے اور یہ علاقے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان طویل مدتی امن اور سلامتی کے لئے دو ریاستی حل کے تحت ہی رہنا چاہئے۔ فرانس نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ وہ دو ریاستی حل کے نفاذ کے لئے اپنی مہم جاری رکھے گا، جس کا مقصد فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن کی راہ ہموار کرنا ہے۔فرانس کا موقف ہے کہ غزہ اور دیگر فلسطینی علاقوں کا مستقبل کسی غیر فلسطینی طاقت کے کنٹرول میں نہیں آنا چاہئے اور یہ معاملات فلسطینی عوام کے حقوق کے مطابق حل کیے جانے چاہئیں۔ فرانس کا یہ بھی کہنا ہے کہ دو ریاستی حل نہ صرف اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کے لئے ضروری ہے بلکہ اس سے خطے میں وسیع تر استحکام بھی حاصل ہوگا۔