صائمہ مالکان کی ڈانٹ کا غصہ بچے پر نکالتی رہی ، اڑھائی لاکھ کے زیورات و رقم چوری کرکے لے گئی
لاہور(کرائم رپورٹر) شمالی چھائونی میں گھریلو ملازمہ نے شیرخوار بچے کو جان سے مارنے کی کوشش کی، بعد ازاں گھر سے چوری کرکے فرار ہو گئی۔ تفصیل کے مطابق مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ پر گھریلو ملازمہ غصہ بچے پر نکالتی رہی ۔سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ ملزمہ صائمہ نے 3 ماہ کے بچے کو منہ پر کپڑا رکھ کر مارنے کی کوشش بھی کی اور اڑھائی لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات و رقم چوری کرکے فرار ہوئی۔ پولیس نے متاثرہ شہری مطلوب ظفر کی مدعیت میں نامزد ملزمہ صائمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔