روہڑی سے پہلے بغیر سٹاپ ٹرین رکتے ہی 20 لوگ سامان اٹھا،موبائل فونز چھین کر فرار
لاہور(کرائم رپورٹر ) محکمہ ریلوے کے ٹرینوں میں محفوظ سفری سہولت دینے کے دعوے ہوا ہو گئے، عملی طور پر سکیورٹی فراہم نہ کی جاسکی۔کراچی سے آنے والی گرین لائن ایکسپریس میں چوری اور سنیچنگ کی واردات ہو گئی، مسافر لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔ متاثرہ مسافروں نے واردات کی روداد بتاتے ہوئے کہا روہڑی سے پہلے ٹرین دو منٹ کے لئے بغیر کسی سٹاپ کے روکی گئی، دو منٹ کے دوران ہی پندرہ سے بیس لوگ ٹرین کے شیشے اٹھا کر موبائل اور بیگز اٹھا کر بھاگ گئے،6 سے 7 مسافروں کے ہاتھوں سے موبائل فون بھی چھینے گئے۔مسافروں کا کہنا تھا کہ ٹرین کے عملہ نے کسی قسم کی کوئی مدد نہیں کی، کوئی ریلوے پولیس اہلکار بھی آخری بوگیوں میں موجود نہیں تھا، ٹرین کی آخری 3 کوچز مین واردات کی گئی۔