لاہور کے علاقے ہنجروال میں ایک خاتون نے اولاد کی خواہش اور اپنے شوہر کی جان بچانے کے لیے جادوگرنی کو گھر بلایا، لیکن جادو کرنے کے بہانے خاتون اور اس کے ساتھیوں نے گھر کا صفایا کر لیا۔
خاتون رابعہ رانی نے جادوگرنی ثریا سے رابطہ کیا، جس نے اسے جادو کے اثرات کے بارے میں بتایا اور شوہر کی زندگی بچانے کے لیے کئی قربانیاں دینے کا کہا۔ رابعہ نے 7 بکرے، ایک بچھڑا، اور 7 تولے سونا چڑھاوا دیا، جسے ثریا نے امانتاً لے کر وعدہ کیا کہ جادو کے بعد واپس کر دے گی۔دو ماہ بعد جب رابعہ نے سونا واپس مانگا تو ثریا اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ واپس آئی اور گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا اور نقدی چوری کر کے فرار ہو گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے اور تمام ممکنہ ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں۔