راولپنڈی کے پی آئی اے کالونی میں پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں تین افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ مصریال روڈ پر واقع ایک رہائشی علاقے میں پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد کو گولیاں لگیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور بھاری نفری موقع پر روانہ کی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پلاٹ کے تنازعے پر ہوا تھا، اور مبینہ طور پر فائرنگ پرویز نامی شخص نے کی تھی۔ پولیس نے پرویز اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔