لاہور کے علاقے سندر میں معمولی تنازع خونریز تصادم میں بدل گیا۔ گلی میں کھڑے ہونے کے معاملے پر جھگڑا اس وقت شدت اختیار کر گیا جب محمد بوٹا اور عبدالروف نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 7 شہری زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران محمد شاہد، شعیب، حنیف، رشید، نوید، محمد عمر اور نصیر فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ واقعہ کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔