بانی پی ٹی آئی مایوس کن کیفیت میں ہیں‘ پہلے مذاکرات شروع کئے، اب خط لکھ رہے ہیں
مذاکرت کسی کے کہنے پرکئے جارہے تھے، بڑھکیں مارنے پربھی نظرثانی کررہے ہیں
اسلام آباد(آئی این پی)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پہلے مذاکرات کاسلسلہ شروع کیا، اب خط لکھ رہے ہیں، یہ سب نشاندہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی این آراوچاہتے ہیں۔ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ آپ خود بانی پی ٹی آئی کی ذہنی کیفیت کا اندازہ لگاسکتے ہیں، پی ٹی آئی تتربترہوئی ہے، مذاکرت کسی کے کہنے پرکیے جارہے تھے۔وزیردفاع نے کہا کہ توشہ خانہ کے ملزمان کے کہنے پرمذاکرات کیے جارہے تھے، بانی پی ٹی آئی اس وقت بڑی مایوس کن کیفیت میں ہیں، بانی پی ٹی آئی اس وقت ریلیف چاہتے ہیں۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بڑھکیں مارنے کے سلسلے پربھی بانی پی ٹی آئی نظرثانی کررہے ہیں، مذاکرات میں بھی یہی بات تھی کہ ہمیں این آراودو۔