قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں کراچی بلوز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سیالکوٹ کو 218 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے دی۔
کراچی بلوز نے مجموعی طور پر 533 رنز کا ہدف دیا تھا، جس کے تعاقب میں سیالکوٹ کی ٹیم 314 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
میچ کی دونوں اننگز کی کارکردگی:
کراچی بلوز
پہلی اننگز: 340 رنز
دوسری اننگز: 458 رنز
سیالکوٹ
پہلی اننگز: 266 رنز
دوسری اننگز: 314 رنز
کراچی بلوز کے بیٹرز نے فائنل میں تابڑ توڑ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔واضح رہے کہ کراچی کے عبداللہ فضل اور ہارون ارشد نے فائنل میچ میں شاندار سنچریز اسکور کیں، جو ٹیم کی برتری قائم کرنے میں فیصلہ کن ثابت ہوئیں۔