مزداکو ٹکر: خاتون جاں بحق، 18 زخمی

 سیالکوٹ جانیوالی کوسٹر موٹر وے ایم 3 ریسٹ ایریا کے قریب تیزرفتاری کے باعث مزدا سے ٹکرا گئی
 ننکانہ صاحب(خصوصی رپورٹ )ننکانہ صاحب میں ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق، 6خواتین سمیت 18افراد زخمی ہوگئے۔تفصیل کے مطابق کوسٹر مسافروں کو ملتان سے سیالکوٹ لیکر جارہی تھی، موٹر وے ایم 3 ریسٹ ایریا کے قریب مزدا سے ٹکرا گئی، حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی۔