پانچ روز قبل بارہ سالہ وقاص کو دوگروپوں کی فائرنگ کے دوران کندھے پرگولی لگی تھی
لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ میں دو گروپوں کی فائرنگ کی زد میں آنے والا 12 سالہ بچہ ہسپتال میں دم توڑ گیا.بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل تھانہ چوہنگ کی حدود میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 12 سالہ وقاص کو کندھے پر گولی لگی تھی۔پولیس کے مطابق، بچہ سروسز ہسپتال میں پانچ دن زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ پولیس نے واقعہ میں ملوث 2افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کرکے مزیدتفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔