سی ٹی اوکارات گئے سیف سٹی کا دورہ

لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور کا رات گئے ٹریفک صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سیف سٹی پہنچ گئیں۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سی ٹی او لاہورعمارہ اطہر نے لائیو کیمرہ مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس سے ٹریفک صورتحال کا جائزہ لیا،کیمروں سے شہر کے مختلف چوکنگ پوائنٹس کا جائزہ لیا، ٹریفک وائیلشن خصوصاََ سگنل اور ون وے ٹریفک کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا،ای چلاننگ سسٹم کا جائزہ لیا اور سٹاف کو بریفنگ دی،سرکل و سیکٹر انچارجز کی لائیو پوزیشن چیک کیں اور احکامات جاری کئے، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ایف ایم ریڈیو 88.6 سے روڈ سیفٹی بارے پیغام نشر کیا۔