رفاقت، مراتب، رضوان ،شہریار اور نعمان گن پوائنٹ پر لوٹ مار کرتے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجروال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5رکنی متحرک ایکٹیو ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق ہنجروال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5رکنی ڈکیت گینگ کے رفاقت ،مراتب ،رضوان ،شہریار اور نعمان کو گرفتار کرلیا۔پانچوں ڈاکو گن پوائنٹ پر عوام سے لوٹ مار کرتے اور موٹر سائیکلیں چھینتے تھے،سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان کو انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ملزمان سے چھینا ہوا ساڑھے 3 تولے سونا ،2 موٹر سائیکل، موبائل فونز، 2 لاکھ 40 ہزار نقدی،5 پسٹل بمہ گولیاں برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ایچ او ہنجروال عظیم انور اور پولیس ٹیم کو شاباش اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔