دو گروپوں کے جھگڑے کے دوران فائرنگ میںزخمی ہونیوالوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)باغبانپورہ کے علاقے دو گروپوں میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ خاتون سمیت 3افراد زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ باغبانپورہ بھنی روڈ محمود بوٹی کے قریب دو گروپوں کے لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔ فائرنگ کی زد میں آکر 36سالہ زبیر ،42سالہ احمد اور 60سالہ نذیراں بی بی زخمی ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس نے موقع پر پہنچ کرکارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔