کم عمر امیدوار کو نوکری دینے کی افواہ غلط، ٹائپنگ کی غلطی ہوئی :ترجمان بلوچستان حکومت

    کوئٹہ (آئی این پی )ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند نے وضاحت کی ہے کہ محکمہ تعلیم بلوچستان میں کم عمر امیدوار کو نوکری دینے سے متعلق خبریں غلط ہیں ،  ٹائپنگ کی غلطی کی وجہ سے امیدوار کی عمر کم ظاہر ہوئی ۔جاری بیان میں شاہد رند نے کہا کہ محکمہ تعلیم ضلع اوستہ محمد میں کم عمر امیدوار سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش خبر کی تحقیق کی گئی ۔محمد جمیل نے جونیئر ڈرائنگ ماسٹر کے لئے میرٹ کوالیفائی کیا ، امیدوار کی تاریخ پیدائش 20 ستمبر 1999ہے ۔ ضلعی سطح پر مرتب کاغذات میں ٹائپنگ کی غلطی کے باعث 2009لکھا گیا ۔