لیسکو :سپرنٹنڈنٹ برطرف

لاہور(خصوصی رپورٹ) لیسکو نے آر او کوٹ لکھپت کے کمرشل سپرنٹنڈنٹ طاہر محمود کو محکمانہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق محکمانہ کارروائی کے دوران شوکاز نوٹس، انکوائری، دفاعی موقف اور ذاتی سماعت سمیت تمام قانونی تقاضے مکمل کیے گئے۔ انکوائری رپورٹ اور دستیاب شواہد کی روشنی میں الزامات ثابت ہونے پر ایس ای ساوتھ سرکل محمد حسین نے برطرفی کے احکامات جاری کیے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ لیسکو میں بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور بے ضابطگیوں کے لیے کوئی گنجائش نہیں۔